ماریو
Mario کردار | |
Mario holding Cappy, in promotional artwork for Super Mario Odyssey (2017)۔ | |
First appearance | Donkey Kong (1981) |
---|---|
پہلی گیم | Donkey Kong (1981) |
Created by | Shigeru Miyamoto |
Designed by | Shigeru Miyamoto Yōichi Kotabe Shigefumi Hino |
Voiced by |
|
Portrayed by | Lou Albano (The Super Mario Bros. Super Show!) Bob Hoskins (Super Mario Bros.) John Lenahan (The Super Mario Challenge) |
ماریو ( جاپانی :マリオ، انگریزی: Mario) ماریو برادرز گیم کا اہم فکشن کردار ہے۔ اس کردار کو جاپانی ویڈیو گیم ڈیزائنر شیگیرو میاموٹو نے نینٹینڈو کمپنی کے لیے تخلیق کیا، ماریو کردار اپنی تخلیق سے اب تک 200 سے زیادہ ویڈیو گیمز میں کردار نبھا چکا ہے۔
تعارف
[ترمیم]ماریو ویڈیو گیم کی تاریخ میں سب سے زیادہ مشہور کردار ہے۔ ماریو گیم کے مجموعی طور پر 21 کروڑ سے زائد یونٹ فروخت ہو چکے ہیں، سپر ماریو برادر پلیٹ فارم گیم سیریز کے علاوہ، ماریو دیگر انواع کے ویڈیو گیمز میں بھی آیا ہے، جیسے کہ ریسنگ گیم ماریو کارٹ، اسی طرح اسپورٹس گیم ماریو ٹینس اور ماریو گالف سیریز، اس طرح پیپر ماریو اور سپر ماریو آر پی جی کے طور پر رول پلے ویڈیو گیمز اور اس طرح کے ماریو تعلیمی کھیل ،ماریو لاپتہ ہے! اور ماریو کی ٹائم مشین وغیرہ۔ ماریو کا کردار ویڈیو گیم کے علاوہ ٹیلی ویژن شوز، فلم، کامکس میں بھی آیا ہے۔ 1995 کے بعد سے، اس کردار کے لیے آواز کی عکاسی چارلس مارٹینیٹ کر رہے ہیں۔
ماریو کا کردار دیکھنے میں ایک چوٹے قد کے فربہ آدمی سا ہے۔ جس کی قمیص اور ٹوپی سرخ اور پتلون نیلی ہے۔ اس کی بڑی مونچھیں ہیں اور سفید دستانے بھی ہیں۔ کئی چیزیں کھانے کے بعد اس کی شکل بدل جاتی ہے، مثلآ پھول کھانے سے اس کا لباس بدل جاتا ہے اور مشروم کھانے سے اس کا قد بڑھ جاتا ہے وغیرہ۔ ماریو اٹلی کا ایک پلمبر ہے۔ جو مشروم کی ریاست میں رہتا ہے، وہ کئی بار شہزادی پیچ کو کچھووں کی ریاست کُوپا کے ظالم بادشاہ باؤزر سے بچاتا ہے اور اس کی متعدد منصوبہ بندی پر پانی پھیرتا ہے، تاکہ اسے ختم کرکے اپنی ریاست پر دوبارہ قبضہ حاصل کرسکے۔ ماریو کے اور بھی دوسرے دشمنوں اور حریفوں ہیں جن میں ڈونکی کانگ اور واریو شامل ہیں۔
ماریو تصوّر سے تخلیق تک
[ترمیم]برٹش اکیڈمی ایوارڈ کے بافٹا فیلو شپ ایوارڈ یافتہ جاپانی گیم ڈیزائنر شیگیرو میاموٹو سپر ماریو برادرز، ڈونکی کانگ اور زیلڈا جیسی مشہور گیموں کے خالق ہیں۔ انھیں گیمنگ انڈسٹری میں ”گاڈ فادر آف گیمنگ“ کے نام سے جانا جاتاہے۔ شیگیرو میاموٹو نے ماریو کا کردار اس وقت بنایا جب وہ نینٹینڈو کپنی کے کیے گیم ڈونکی کانگ تخلیق کر رہے تھے۔ جو اپنے وقت کا مشہور ویڈیو گیم رہا۔ میاموٹو کی کوشش تھی کہ وہ کسی طرح نینٹیندو کے لیے ایک بہترین فروخت ہونے والی ویڈیو گیم تخلیق کرنے میں کامیابی حاصل کرلے، پیک مین گیم کے مقابلہ میں اس کی بنائی ہوئی گیم شیرف کامیابی حاصل نہیں کرسکی تھی۔ اصل میں اس وقت، میاموٹو ویڈیو گیم بنانے کے لیے پوپائے، بلُوٹو اور اولیو اویل جیسے مشہور کردار استعمال کرنا چاہتا تھا، تاہم، میاموٹو کو ان کردار کو استعمال کرنے کے لیے جملہ حقوق نہیں مل سکے، تو اس نے جمپ مین (جو بعد میں ماریو کے طور پر جانا گیا)، ڈونکی کانگ اور پاولین کا کردار تخلیق کیا۔
ڈونکی کانگ کے ابتدائی مراحل میں، ماریو کودنا نہیں جانتا تھا، گیم کا انداز پیک مین کی طرح محض بھول بھلیوں جیسا تھا جس سے نکل کر جمپ مین کو ڈونکی کانگ تک پہچنا ہوتا ہے۔ تاہم، میاموٹو نے گیم کو تندیل کرکے ماریو کو کودنے کے قابل بنایا۔ تاکہ جب لڑھکتے ہوئے بیرل اس کی جانب آئیں تو بچنے کے لیے وہ اس پر سے کود جائے ۔
میاموٹو نے ابتدا میں کردار کا نام "مسٹر ویڈیو" رکھا، اسے میاموٹو اپنے تیارکردہ ہر ویڈیو گیم میں استعمال کرنا چاہتا تھا۔ 1981 میں جاپان کی اس نینٹینڈو کمپنی نے شمالی امریکا میں اپنے گیم ڈونکی کانگ کے مقامی سطح پر تشہیر کے لیے گودام کرائے پر لیا، مگر کمپنی کے پاس ابھی اتنا سرمایہ نہیں تھا چنانچہ کرایہ نہ دینے پر گودام کے مالک ماریو سیگالی کی اس وقت کے نینٹینڈو کے صدر مینورو اراکاوا کے کرایہ واپس کرنے کے مطالبہ پر گرماگرمی ہو گئی۔ آخرکار طویل بحث کے بعد نینٹینڈو کے ملازمین نے ماریو سیگالی کو کرایہ کے وقت میں توسیح کے لیے راضی کر لیا۔ اس واقعہ کے بعد نینٹینڈو کے ملازمین نے ڈونکی کانگ گیم کے اس کردار کا نام گودام کے مالک کے نام پر ماریو رکھ لیا۔ میاموٹو کیا کہنا ہے کہ اگر وہ ماریو کو "مسٹر ویڈیو" کا نام دیتے تو شاید، ماریو کا کردار زمین کے چہرے سے اب تک غائب ہو گیا ہوتا۔
ماریو کا پیشہ گیم کے انداز کے ساتھ موزوں ہونے کے لیے منتخب کیا گیا۔ ڈونکی کانگ گیم کا پس منظر ایک تعمیر ہوتی عمارت کو دکھایا گیا ہے چنانچہ ماریو کو ایک بڑھئی کی صورت میں بنایا گیا تھا۔ لیکن جب ماریو برادرز میں دوبارہ اس کردار کو لیا گیا تو اسے پلمبر بننے کا فیصلہ کیا گیا، کیونکہ اس گیم کے ہس منظر میں بہت سی زیر زمین نالیوں کو دکھایا گیا تھا۔ ماریو کے کردار بناتے ہوئے خاص طور پر اس کی ناک بڑی رکھی گئی تاکہ جاپان کی بجائے مغربی کردار کا تاثر آسکے، اسے نیویارک شہر کا ایک اطالوی پلمبر بنایا گیا اور اسے اطالوی بنانے کے لیے بڑی بڑی مونچھیں اسے قومیت کی پہچان کے لیے دیں۔
آرکیڈ گیم میں تصاویر کی محدود جگہ کی بنا پر ابتدا میں میاموٹو نے ماریو کے کردار کی اوپری پوشاک سرخ رنگ کی بنائی، پھر کنٹراس کے لیے اسے نیلے رنگ کی قمیض پہنائی گئی اور ایک سرخ ٹوپی جو میاموٹو نے کردار کے بالوں پیشانی ار ابرو بنانے سے بچنے کے شامل کی تھی، اس کے چھوٹے سائز کے باوجود ایک بڑی نمایاں ناک نے ماریو کو الگ پہچان دی اور مونچھیں، منہ اور چہرے کے تاثرات نہ دکھانے کے لیے بنائی گئیں۔
وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ، ماریو کی ظاہری شکل اور زیادہ واضح ہوتی گئی؛ سفید دستانے، بھوری جوتے، اس کی ٹوپی کے سامنے ایک سفید دائرے میں سرخ رنگ "M" لکھا گیا اور اور اس کے اوپری پوشاک پر سونے کے بٹن شامل کیے گئے۔ اس کی قمیض اور اوپری پوشاک کے رنگ بھی الٹ دئے گئے، چنانچہ سرخ اوپری پوشاک اور نیلے رنگ کی قمیض کی بجائے نیلے رنگ کی اوپری پوشاک اور سرخ قمیض بنائی گئی۔
ماریو کا کردار ویڈیو گیمز میں
[ترمیم]1981–1990
[ترمیم]ڈونکی کانگ
[ترمیم]ماریو کا کردار سب سے پہلے 9 جولائی، 1981 کو آرکیڈ گیم ڈونکی کانگ میں جمپ مین کے طور پر پہلے پہل ظاہر ہوا۔ جس میں وہ ایک بڑھئی کے کردار میں دکھایا گیا ہے، جس کا پالتو بندر اس کے بُرے سلوک سے تنگ آکر اس کی محبوبہ (جس کا نام اس گیم میں لیڈی طور پر جانا جاتا اور بعد میں یہ نام پاولین سے تبدیل کر دیا گیا) کو اغوا کر لیتا ہے۔ چنانچہ کھلاڑی جمپ مین کے کردار کے ذریعے لڑکی کو اس پاگل بندر سے بچاتا ہے۔ ڈونکی کانگ ایک کہانی کے ساتھ بیان کیا جانے والا اول ترین ویڈیو کھیل سمجھا جاتا ہے۔ گیم کے شرع ہوتے ہی دکھایا جاتا ہے کہ ایک گوریلا لڑکی کو اُٹھا کر ایک زیر تعمیر عمارت پر چڑھ جاتا ہے اور اور سب سے اونچی جگہ پر لڑکی کو رکھ کر اپنے پاؤں زور سے مارتا ہے جس سے اسٹیل کے شہتیر ٹیڑھے ہوجاتے ہیں۔ گیم کا ہیرو جمپ مین (ماریو) ان شہتیروں اور سیڑھیوں پر سے چڑھتا ہوا اپنی محبوبہ تک پہچنے کی کوشش کرتا ہے۔ اور گوریلہ رکاوٹ کے لیے اس پر ڈرم اور آگ پھینکتا ہے، ان سب چیزوں سے بچتا ہوا جب جمپ مین اورپر پہنچتا ہے تو گوریلا اس لڑکی کو اٹھا کر مزید اوپر لے جاتا ہے یوں مزید مراحل آتے رہتے ہیں اور آخری مرحلے تک پہنچنے کے بعد گوریلا آخر کار عمارت سے گر جاتا ہے اور جمپ مین اور لیڈی ایک دوسرے سے مل جاتے ہیں۔ اور پھر ایک مختصر سے وقفہ کے بعد گیم دوبارہ شروع ہوتا ہے مگر اس بار پہلے سے قدرے مشکل ہوتا جاتا ہے۔
ڈونکی کانگ جونئیر
[ترمیم]1982 کے آرکیڈ گیم ڈونکی کانگ جونیئر میں جمپ مین کا نام "ماریو" تبدیل کر دیا گیا۔ ڈونکی کانگ جونئیر ماریو کا واحد گیم تھا جس میں اسے ایک منفی کردار میں پیش کیا گیا، اس گیم میں ماریو ایک بڑے گوریلا کو قید کردیتا ہے اور اس گوریلا کا بچہ اس گیم کے مرکزی کردار کے طور پر اپنے باپ کو آزاد کراتا ہے۔ ڈونکی کانگ جونیئر ایک آرکیڈ طرز کا پلیٹ فارم کھیل ہے۔ اس گیم میں دکھایا گیا ہے کہ ماریو نے ڈونکی کانگ گوریلا کو پکڑ کر ایک پنجرے میں قید کر دیا ہے۔ جبکہ اس گوریلا کا بیٹا ڈونکی کانگ جونیئر، ماریو سے اپنے باپ کو بچانے کے لیے رسیوں پر جڑھ کر پہچنے کی کوشش کرتا ہے، ماریو، جونیئر کو روکنے کے لیے اس کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے کی کوشش کرتا ہے۔ اس گیم کے کل چار منفرد مراحل ہیں، جونیئر رسیوں اور زنجیروں پر چڑھنے کے ساتھ دائیں بائیں چھلانگ لگا سکتا ہے اور ان رسیوں پر سے تیزی سے اتر سکتا ہے اور دو رسیوں کی مدد سے تیزی سے چڑھ بھی سکتا ہے۔ اس کی رکاوٹ کے لیے ماریو تین طرح کے دشمن چھوڑتا ہے، ایک ریچھ پکڑنے والے پنجرے کی طرح جبڑے رکھنے والا اسنیپ جاز Snapjaws، دوسری Nitpickers نامی پرندہ نما مخلوق اور تیسری بجلی کی چنگاریاں۔ تمام مراحل طے کرلینے کے بعد جونئیر وہ چابی حاصل کرلیتا ہے جس سے وہ اپنے گوریلا باپ کے پنجرے کو کھول کر آزاد کرادیتا ہے۔ ڈونکی کانگ آزاد ہوتے ہی ماریو کو لات مارتا ہے اور وہ دور جاگرتا ہے اور دونوں باپ بیٹے مل جاتے ہیں۔
ماریو برادرز
[ترمیم]1983 میں ماریو گیم سیریز کا پہلا گیم ماریو برادرز منظر عام پر آیا۔ اس آرکیڈ گیم میں ماریو اور اس کے چھوٹے بھائی لویجی کو ایک اطالوی نژاد امریکی پلمبر کے کردار میں پیش کیا گیا۔ جو نیویارک شہر کے زیر زمین نالوں میں چھپی عجیب مخلوقات سے مقابلہ کرتے ہیں۔ ماریو برادرز، گیم کا انداز پلیٹ فارم کے طرز کا ہے جس میں لگے پائپ سے عجیب مخلوق نکلتی ہے، جنہیں ماریو اور لویجی ختم کرتے ہیں، گیم میں ماریو اور لویجی مستقبل کے ماریو گیم کے برعکس، صرف چل اور کود سکتے ہیں۔ اس گیم میں ماریو دشمنوں پر کود کر انھیں پچکا نہیں سکتا، بلکہ انھیں پلیٹ فارم کے نیچے کی جانب سے مار کر اوندھا کر سکتا ہے۔ اوندھا ہونے پر ماریو ان کو بآسانی پلاک کر سکتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی گیم کے مرکز میں ایک پاور بلاک لگا ہوتا ہے جس کو مارنے سے اس وقت موجود تمام دشمن اوندھے ہوجاتے ہیں۔ مسلسل ایک سے زیادہ دشمن کو شکست دینے سے کھلاڑی زیادہ سے زیادہ پوائنٹس حاصل کر سکتا ہے۔ اگر کھلاری انھیں ختم کرنے میں بہت زیادہ وقت لے تو دشمنوں کی رفتار میں اضافہ بھی ہوجاتا ہے۔ اس گیم میں بنیادی طور پر ماریو کے چار دشمن ہیں:
- شیل کریپر: سبز رنگ کا کچھوا جو پلیٹ فارم پر سیدھے چلتا رہتا ہے۔ ماریو کے آئندہ گیم میں اس کا کردار موجود رہا ہے۔
- سائیڈ اسٹیپر: سرخ رنگ کا کیکڑا، جسے اوندھا کرنے کے لیے دو مرتبہ پلیٹ فارم پر مارنا پڑتا ہے۔
- فائٹر فلائی: ایک لڑاکا مکھی جو اڑتی کودتی رہتی ہے اسے تبھی اوندھا کیا جا سکتا ہے جب وہ پلیٹ فارم پر بیٹھی ہو۔
- سلیپائیس: برف کا تودہ جو پلیٹ فارم کو پسلنے والی برف میں تبدیل کردیتا ہے یہ ایک ہی مرتبہ اوندھا کرنے پر مرجاتا ہے۔
- ان دشمنوں کے علاوہ آگ کا گولہ جو ادھر ادھر اچھلتا ناچتا رہتا ہے اور اچانک گرنے والا برف کا ڈھیلا آئسیکل بھی ہے جس سے بچنا ہوتا ہے۔
ہر مرحلے میں دشمنوں کی ایک مخصوص تعداد ہوتی ہے، دشمنوں کو شکست دینے کے بعد ایک اضافی بونس راؤنڈ بھی ہے جس میں کھلاڑیوں کو دشمنوں سے نمٹنے کی بجائے سکے جمع کرنے ہوتے ہیں۔ اس گیم کا انداز ماریو کے دیگر موجودہ پلیٹ فارم گیم کے برعکس تھا، اس میں ماریو کا کردار پیک مین گیم کے کردار کی طرح اسکرین کے ہر اطراف یعنی دائیں بائیں اوپر نیچے کسی ایک کونے میں گھس کر اس کے برعکس دوسرے کونے سے نکل جاتا ہے۔ اس گیم میں ماریو کا خاندانی نام بھی "ماریو " تھا، جس کے نتیجے میں "ماریو" کا پورا نام "ماریو ماریو" ہو گیا۔
ماریو گیم اینڈ واچ
[ترمیم]اس دوران میں گیم اینڈ واچ کے نام سے نینٹنڈو کمپنی نے دستی الیکٹرانک گیم متعارف کروائے جس گھڑی اور الارم کے علاوہ ایک LCD کی سکرین پر گیم کھیلا جاتا تھا۔ یہ مصنوعات بہت کامیاب رہیں۔ گیم اینڈ واچ کے کنسول پر 1983 سے 1990 کے درمیانماریو کے لگاتار کئی گیم آئے جن کے نام یہ ہیں:
- ڈونکی کانگ
- ڈونکی کانگ جونئیر
- ڈونکی کانگ سرکس
- ڈونکی کانگ ہاکی
- ماریو برادرز
- ماریو دی جگلر
- ماریو بومب آوے
- ماریو سیمنٹ فیکٹری
ماریو اسپورٹس گیم
[ترمیم]ماریو برادرز کی کامیابی کے بعد ماریو کے کردار کو نینٹنڈو کپمنی نے اپنے کئی دوسرے گیمز میں لینا شروع کر دیا۔ چنانچہ 1984 تا 1985 کے دوران میں اسپورٹس گیم ٹینس، پِن بال، گالف، بیس بال، ٹیٹرس، فارمولا ون ریس اور باکسنگ گیم پنچ آوٹ میں ماریو کا کردار نظر آیا۔ پنچ آوٹ اور ٹینس میں ماریو ریفری کے طور پر پیش کیا گیا جبکہ بیس بال اور ٹیٹرس میں ماریو کو کرادار اتنا اہم نہیں تھا البتہ پِن بال، گالف اور فارمولا ون ریس میں ماریو گیم کے مرکزی کردار کی صورت میں ظاہر ہوا۔
پن بال گیم کی پہلی اسکرین میں کھلاڑی ایک مجازی پن بال مشین کا کنٹرول سنبھالتا ہے جس کے پیڈل کو کنٹرول کرکے وہ پن بال کی گیند کو گرنے سے بچاتا ہے اور اسے مطلوبہ خانہ میں دالنے کی کوشش کرتا ہے، پن بال کے بونس راونڈ میں کھلاڑی ماریو کا کنٹرول سنبھالتا ہے جو بریک آوٹ گیم کی طرز میں گیند کو شہتیر کے پٹرے سے روک کر اوپر کی جانب اچھالتا ہے تاکہ اب بلاک کو توڑ سکے جس میں اس کی محبوبہ پاؤلین قید ہے۔ بلاک ٹوٹنے پر پاولین آزاد ہوکر نیچے گر جاتی ہے اور اسے بچانے پر ماریو کو بونس ملتا ہے۔
وریکنگ کریو
[ترمیم]وریکنگ کریو (ٹوڑنے والا عملہ) ویڈیو گیم ننٹینڈو کی طرف سے 1985 میں جاری ہوا۔ اس گیم میں کھلاڑی ماریو اور لویجی کا کنٹرول سنبھالتا ہے، جنہیں ایک بڑی ہتھوڑی کے ذریعہ عمارت کے سامان کو توڑنا ہوتا ہے۔ اس گیم میں ماریو وزنی ہتھوڑا ہونے کے باعث کود نہیں سکتا۔ اس گیم کے سو مرحلے ہیں۔ ہر مرحلہ میں کچھ منزلہ عمارت بنی ہوتی ہے، ان میں کمزور فنا پزیر دیواریں، ستون اور سیڑھیاں شامل ہیں اس کے علاوہ کچھ ناقابلِ تلف مظبوط دیواریں، بیرل اور مضبوط سیڑھیاں ہیں جنہیں ہتھوڑے سے نہیں توڑا جا سکتا، گیم میں بعض مقامات پر بم بھی آتے ہیں جو تمام منسلک قابکِ تلف کمزور اشیاء کو تباہ کردیتے ہیں، اس عمارت میں دروازے بھی ہیں جس کے پیچھے چھپ کر ماریو دشمنوں سے محفوظ رہ سکتا ہے۔ اس گیم میں اسپائیک نامی ایک نیا کردار ہے (جسے مشہور کردار واریو کا ابتدائی ورژن کہا جاتا ہے)، اسپائیک عمارت کا فورمین ہے جو ماریو کے کام میں خلل ڈالنے کی کوشش کرتا ہے اور عمارت کے بالائی منزل سے ماریو کے اوپر سامان گراتا ہے۔ اس میں دشمنوں کے علاوہ ماریو کو آگ کے گولہ سے بھی بچنا ہوتا ہے۔ اس گیم میں یہ سہولت ہے کہ مرحلہ کو کسی بھی وقت دوبارہ شروع کیا جا سکتا ہے، مثلاٌ اگر ماریو دو بیریل کے درمیان میں بھنس جائے اور نکلنے کی صورت نہ کو تو مرحلہ کو دوبارہ سے شروع کیا جا سکتا ہے۔ ماریو چونکہ کود نہیں سکتا اس لیے دوران میں گیم سامان تباہ کرتے ہوئے یہ دھیان رکھنا پڑتا ہے کہ اگر غلطی سے جلدبازی میں عمارت کے کسی منزل کی ایسی سیڑھی تباہ کر دجائے جس سے اوپر جانے کا راستہ نہ ملے تو ماریو یہ مرحلہ مکمل نہیں کرپائے گا اور اسے مرحلہ دوبارہ شروع کرنا پڑے گا۔
سپر ماریو برادرز
[ترمیم]سپر ماریو برادرز 1985 میں جاری ہوا پلیٹ فارم ویڈیو گیم ہے۔ یہ سپر ماریو برادرز سیریز کا پہلا گیم ہے۔ سپر ماریو برادرز میں، کھلاڑی ماریو کنٹرول سنبھالتا ہے جو اپنے دشمن باؤزر سے شہزادی ٹوڈ اسٹول (شہزادی پیچ) کو بچانے کے لیے مشروم سلطنت کا سفر کرتا ہے۔ یہ دو کھلاڑی بھی کھیل سکتے ہیں دوسرا کھلاڑی ماریو کے بھائی لویجی کا کنٹرول سنبھالتا ہے۔
سپر ماریو برادرز دنیا کا انتہائی بااثر اور مقبول ترین ویڈیو گیم شمار کیا جاتا ہے، 2005 میں، IGN کے سروے میں اسے ہروقت کا سب سے عظیم ویڈیو گیم اور سب سے زیادہ فروخت یا ڈاؤن لوڈ ہونے والا اور تقریباً تین دہائیوں سے مقبول ویڈیو گیم قرار دیا گیا ہے۔ 2010ء میں برطانیہ کی مارکیٹ ریسرچ کمپنی ’ون پول‘ کے تحت کروائے گئے سروے میں ماریو بروز کو اب تک کا سب سے بہترین وڈیو گیم قراردیا گیا۔ گیمز کھیلنے والے2ہزار افراد سے کرائے گئے۔ اس پول میں 1985میں متعارف کروایا جانے والے مقبول گیم سپر ماریو برادرز نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ رنگین مشروم سلطنت پر بنائے گئے اس شاندار اینیمیٹڈ گیم کی اب تک 40 ملین کاپیاں فروخت کی جاچکی ہیں۔ ٹاپ20گیمز کی فہرست میں دوسرے نمبر پر 1980میں متعارف کروایا گیا پیک مین اور تیسرے نمبر پر ٹیٹرس کو سب سے زیادہ ووٹ حاصل ہوئے۔[1][2]
سپر ماریو برادرز2
[ترمیم]سپر ماریو برادرز3
[ترمیم]ڈاکٹر ماریو
[ترمیم]حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ "'میریو برادرز' اب تک کا سب سے بہترین وڈیو گیم قرار"۔ روزنامہ جنگ۔ اتوار 29 اگست 2010ء
- ↑ "ماریو بروز بہترین ویڈیو گیم قرار"۔ اردو پوائنٹ۔ اتوار 29 اگست 2010ء
بیرونی روابط =
[ترمیم]- ماریو سیریز پر نینٹنڈو کی آفیشل ویب گاہ
- ماریو کے متعلق نینٹنڈو کی ویب گاہ
- ماریو کے ارتقا پر ویب گاہآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ kaycircle.com (Error: unknown archive URL)